پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، حالیہ دنوں میں پچھلے مہینوں کے مقابلے میں اموات کی شرح میں کمی ہوئی ہے

وزارت قومی صحت سروسز کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامدکا انٹرویو

بدھ 22 جولائی 2020 14:02

پاکستان میں کورونا وائرس  کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، حالیہ دنوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) وزارت قومی صحت سروسز کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے جبکہ حالیہ دنوں میں پچھلے مہینوں کے مقابلے میں اموات کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی سے لوگ بہتر ہورہے ہیں اور اموات کم ہورہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر کسی شخص میںکورونا وائرس مثبت ہے تو ہسپتال داخل ہونا ضروری نہیں ہے ، اور جن لوگوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے ان کی تعداد درحقیقت ا معمولی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے لیکن ہمیںاس بات کا خدشہ ہے کہ لوگ کورونا وائرس میں کمی کی وجہ سے ایس او پیز پر عمل کرنا چھوڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو احتیاطی تدابیر کو سختی سے اپنانا چاہئے کیونکہ بصورت دیگر آنے والے دنوں میں بھی کورونا وائرس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور ایس او پیز پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا ہم صرف عید کے دنوں میں محتاط رہ کر وبائی بیماری کی دوسری لہر سے بچ سکتے ہیںلہذاتمام لوگوں کو پوری ذمہ داری سے کاملیتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئے۔