کسٹم حکام کی کاروائیاں دو کروڑ روپے مالیت کی منشیات اور سگریٹ برآمد ملزمان حسب سابق فرار

جمعرات 23 جولائی 2020 18:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2020ء) کسٹم حکام کی کاروائیاں دو کروڑ روپے مالیت کی منشیات اور سگریٹ برآمد ملزمان حسب سابق فرار ، ترجمان کسٹم کے مطابق کلیکٹر کسٹم کوئٹہ عرفان جاوید ملک کی ہدایت پر کسٹم حکام نے انسداد اسمگلنگ کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بلیلی چیک پوسٹ کوئٹہ کے مقام پر کرومائیٹ سے لدے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 6600کلو گرام چھالیہ، 500کلو گرام کورومائیٹبرآمد کر لیں ،جبکہ لکپاس کے مقام پر ایک ٹرک سے بڑی تعداد میں غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی گئیں کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدھ اشیاء اور ٹرکوں کی مالیت دو کروڑ روپے کے قریب ہے تاہم کاروائیوں میں کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔

متعلقہ عنوان :