دالبدین،پاکستان ہلال احمر کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ ایک سو خاندانوں میں راشن تقسیم

جمعہ 24 جولائی 2020 23:50

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2020ء) پاکستان ہلال احمر کی جانب سے دالبندین کے نواحی علاقہ پدگ میں حالیہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون سے متاثرہ ایک سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جہاں ہلال احمر پاکستان کے رضاکاروں نے قبل از تقسیم علاقے کا سروے مکمل کرنے کے بعد مستحق گھرانوں میں جن میں بزرگ خواتین بھی تھیںٹوکن تقسیم کیابعدازاں علاقے کے متاثرہ خاندانوں نے دعوہ کیا کہ کرونا وائرس کے دوران فلاحی اداروں نے غریب طبقے کی کوئی مالی مدد نہیں کی جس کی وجہ سے سینکڑوں گھروں کے چولہے بجھ گٹے انکا کہنا تھا کہ ہلال احمر پاکستان نے عید سے قبل غریبوں میں راشن تقسیم کر کے لوگوں کے دل جیت لیئے اور امید ظاہر کی کہ ہلال احمر اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوے دیگر متاثرہ خاندانوں کا بھی بھرپور مدد کرے گا