عبدالسالک خان یوسفزئی پانچ سال کیلئے چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن تعینات

جمعرات 30 جولائی 2020 18:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) عبدالسالک خان یوسفزئی پانچ سال کیلئے چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن تعینات ۔جمعرات کو چیف سیکرٹری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے ترمیم شدہ ایکٹ 2018 کے مطابق مجاز حکام کے منظوری کے بعد انڈونیشاء میں پاکستان کے سابق سفیر فارن سروس کے گریڈ 22 کے ریٹاٹرڈ بیوروکیٹ عبدالسالک خان یوسفزئی کو پانچ سے کیلئے بلوچستا ن پبلک سروس کمیشن چیئرمین تعینات کردیاگیاہے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالسالک خان یوسفزئی نے ابتدائی تعلیم ایف جی سکول کوئٹہ اورگورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی کوئٹہ سے حاصل کی جبکہ انٹرمیڈیٹ اورگریجویشن کی تعلیم گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ اورایم ارود ادب کی ڈگری بلوچستان یونیورسٹی سے حاصل کرنے کے بعد سول سروس کا امتحان پاس کرکے فارن سروس پاکستان میں شمولیت اختیارکی اوردفتر خارجہ میں مختلف خطوں کے ڈائریکٹرکے طورپرخدمات سرانجام دیں چین میںڈپٹی ہیڈ آف میشن کے طور پر خدمات سرانجام دینے کے بعد جرمنی ،اومان ،یمن میں پاکستانی سفارخانے میں مختلف عہدوں پر فائز رہے جبکہ جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل کے بعد قازقستان اورایڈونیشاء میں پاکستان کے سفیر رہے اور حال ہی میں وزرات خارجہ سے گریڈ 22 میں بطوراسپیشل سیکرٹری خارجہ ریٹائرڈ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

قازقستان میں عبدالسالک خان یوسفزئی کو صدر مملکت کی جانب سے اعلیٰ ترین صدارتی گولڈ میڈل سے نواز گیاجوانکی سفارتی محاز پر خداددادصلاحیتوں کااطراف اوردونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کی عکاسی کرتاہے ۔