گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا ملتان کے محنت کش طالبعلم حزیفہ کے لیے وظیفے کا اعلان

جمعہ 31 جولائی 2020 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا ملتان کے محنت کش طالبعلم حزیفہ کے لیے وظیفے کا اعلان۔ پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی فیس کے ساتھ ہاسٹل کے اخرجات بھی برداشت کر گی۔

(جاری ہے)

حزیفہ جیسے بچے دیگر طلباء کے لیے رول ماڈل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حزیفہ نے میٹرک میں 1100 میں سے 1050 نمبر حاصل کر کے ملتان بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی،حذیفہ کے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ گذشتہ 5 سال سے شربت کی ریٹری پر کام کر کے اپنی والدہ اور 4 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :