لندن کے مادام تساؤ میوزیم کو شائقین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

ہفتہ 1 اگست 2020 16:55

لندن۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) برطانیہ کے دارلحکومت لندن کے مادام تساؤ میوزیم کو شائقین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مادام تساؤ میوزیم کو ہفتہ یکم اگست کو دوبارہ کھولا گیا تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شائقین کو اپنے ہیروز کے مومی مجسموں کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں ان کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لیے بھی فاصلہ رکھنے کا پابند کیا گیا ہے ۔

ہفتہ کے روز میوزیم کھلنے سے قبل مجسموں کی صفائی کا عمل مکمل کیا گیا اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے میوزیم میں موجود متعدد سربراہان مملکت کے مومی مجسموں کو ماسکس پہنا دیے گئے جن میں صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم کے مجسمے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سیاحوں کو میوزیم میں داخلے کے لیے واک تھرو گیٹس اور جسم کا درجہ حرارت معلوم کرنے والی تھرمل مشینوں سے گزارا جائے گا۔