ریلوے پولیس کے عید الاضحی کے موقع پرملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات

ہفتہ 1 اگست 2020 19:55

لاہور۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) عید الاضحی کے پہلے روز ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر پاکستان ریلوے پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے‘ ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز تعینات کئے گئے‘ آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان نے کہا کہ عید اسپیشل ٹرینوں پر ریلوے پولیس کے گشت اور ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے‘کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر من و عن عمل کروایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ریلوے مسافروں کی جان و مال کے لئے ہر ممکن تحفظ فراہم جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :