وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عیدالاضحی پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی مانیٹرنگ سیل کا دورہ

ہفتہ 1 اگست 2020 19:55

لاہور۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز صوبائی مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی لوکل گورنمنٹ بورڈ کمپلیکس ساندہ آمد پر سیکرٹری بلدیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے انتظامات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویڈیو لنک پر مختلف شہروں کی انتظامیہ سے گفتگو کی اور صفائی کے انتظامات سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ الائشوں کو بروقت اٹھایا اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ لاہور سمیت صوبہ کے تمام شہر صاف ہونے چاہئیں۔ صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، غفلت یا کوتاہی پر ایکشن ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابات کی طرف جا رہے ہیں۔ نئے بلدیاتی نظام سے عوام حقیقی معنوں میں بااختیار ہوں گے۔ لاہور میں نئی لوکل گورنمنٹ اکیڈمی بھی بنائیں گے۔