فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاروائیاں ، 2359لیٹر ناقص دودھ تلف

پیر 3 اگست 2020 17:15

سرگودہا ۔03اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) ڈیری سیفٹی ٹیم نے علی الصبح سرگودہا کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے 116گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر لائے جانے والے 18,330لیٹر دودھ کی چیکنگ کی اوراُن سے لیے گئے دودھ کے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر 2359لیٹر ناقص اورملاوٹی دودھ کو تلف کردیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مزید کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بیکرز ، دودھ اور کھویا کی دوکانوں ہوٹلز ، نان شاپس ، کریانہ سٹورز پر کھلے مصالحہ جات کی فروخت ، ناقص سٹوریج اور حفظان ِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مجموعی طورپر 42ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

کاروائی کے دوران 154کلو ملاوٹی کھویا ،112پیکٹس گٹکا ، اور 3کلو سے زائد ناقص رنگ کو تلف کر دیا جبکہ 74فوڈ پوئنٹس کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :