پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ کا سابق گورنر پیر سید کرم علی شاہ کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار

منگل 4 اگست 2020 15:18

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ نے سابق گورنر پیر سید کرم علی شاہ کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہی.

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ پیر صاحب ایک ممتاز سیاستدان اور مذہبی شخصیت تھے اور ان کی رحلت سے علاقے کے عوام ایک کہنہ مشق سیاست دان اور شفیق روحانی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم مرحوم پیر صاحب کے لواحقین اور پیروکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔