زرعی یونیورسٹی کی طالبہ مبشرہ محمود نے آل پاکستان آن لائن کوئز مقابلہ برائے تھریوجینیالوجی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

منگل 4 اگست 2020 18:02

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ویٹرنری سائنس کی طالبہ مبشرہ محمود نے آل پاکستان آن لائن کوئز مقابلہ 2020ء برائے تھریوجینیالوجی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس مقابلہ کا انعقاد این جی او بینگ مینٹرنے کیا جس میں ملک بھر کی تمام جامعات سے 376 طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے فرسٹ آنے والی طالبہ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ زرعیہ طلبہ و طالبات میں خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم میسر آ سکے۔