تمام انڈسڑیاں اور فیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی، نوٹیفکیشن جاری

بدھ اگست 20:31

تمام انڈسڑیاں اور فیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی، نوٹیفکیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) کورونا وائرس کی بہتر صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صنعتوں کے اوقات کار بڑھا دیئے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انڈسڑیاں اور فیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی۔ تعمیرات سے متعلقہ تمام شعبہ جات اور کاروبار بھی پورے ہفتہ کام کریں گے۔

(جاری ہے)

کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق کورونا وائرس سے بچا ئوکے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنیوالے کاروبار فوری بند کر دیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی گزشتہ پابندیاں اسی طرح نافذالعمل رہیں گی۔ صنعتوں کے اوقات کار بڑھانے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔