یوم استحصال کشمیر کے موقع پر راولپنڈی کے تعلیمی اداروں سماجی تنظیموں اور مختلف نجی اداروں کی طرف سے ریلیوں کا اہتمام کیا گیا

بدھ 5 اگست 2020 22:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر راولپنڈی کے تعلیمی اداروں سماجی تنظیموں اور مختلف نجی اداروں کی طرف سے ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں بینرز پلے کارڈز اور پوسٹرز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی گی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں غیر آئینی طور پر کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کا جو اقدام اٹھایا گیا وہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا اور بھارت کو ذلیل اور رسوا ہونا پڑے گا۔