جموںوکشمیر کو2یونین ٹیری ٹریز میں تقسیم کرنیکا بھارتی عمل غیر قانونی ہے‘ چین

یہ ایک معروضی حقیقت ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی تنازعہ ہے

جمعرات 6 اگست 2020 12:22

جموںوکشمیر کو2یونین ٹیری ٹریز میں تقسیم کرنیکا بھارتی عمل غیر قانونی ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) چین نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموںوکشمیر کو دو یونین ٹیری ٹریز میں تقسیم کرنے کا عمل غیر قانونی اورغلط ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیجنگ میں ایک بیان میں کہا کہ چین خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تنازعہ کشمیر پر اسکا موقف واضح اور مستقل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک معروضی حقیقت ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی تنازعہ ہے اور یہ تنازعہ اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی معاہدوں کی صورت میں بھی اپنا وجود رکھتا ہے۔ چین وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر کی جوں کی توں کی صورتحال میں یکطرفہ طرفہ تبدیلی غیرقانونی اور غلط ہے اور اس مسئلے کو متعلقہ فریقوں کے درمیان بات چیت اور مشاورت کے ذریعے پر امن طریقے سے حل کیا جان چاہے۔