کترینہ کیف کو کرکٹ کی یاد ستانے لگی

بالی ووڈ اداکارہ نے کرکٹ میچ کے دوران لی گئی پرانی تصویر شیئر کی جس میں انکے ہاتھ میں بیٹ موجود ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 8 اگست 2020 14:21

کترینہ کیف کو کرکٹ کی یاد ستانے لگی
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2020ء ) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کی یاد ستانے لگی ہے۔ کورونا لاک ڈائون میں ان کا وقت گھر کے کام کاج اور سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کیلئے تصاویر جاری کرکے گذررہا ہے۔ گذشتہ روز کترینہ کیف نے اپنی کرکٹ میچ کے دوران لی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے، اور اُن کے ہاتھ میں ایک بلا موجود ہے، کترینہ کیف تصویر میں کافی خوش اور پر جوش نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ وہ کرکٹ کو یاد کر رہی ہیں ۔

یاد رہے کہ دنیا میں اس وبا سے تیسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں 50 ہزار سے زیادہ نئے کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اس مہلک وائرس سے چھ لاکھ 84 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ ایک کروڑ 78 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز کے 57 ہزار 118 کیسز کے مقابلے میں ملک بھر میں 54 ہزار 735 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے 17 لاکھ بھارتی اس مرض میں لاحق ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کرونا کے بڑھتے ہوئے بحران کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف جولائی میں ملک میں 11 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صحت کے ماہر رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ نئی دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہر شاید اس وبا کے عروج سے گزر چکے ہیں۔ ان شہروں میں میٹرو ٹرین سروسز، سینما گھر اور دیگر عوامی سہولیات 31 اگست تک بند ہیں۔