سگے پاب کو قتل کرنے والے ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

ہفتہ 8 اگست 2020 19:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) پشاورپولیس نے اپنے سگے پاب کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق چمکنی سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو تنازعہ پر طیش میں آکر اپنے والد کو چھری کے پے درپیوار کرکے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی وسیم ولد معین نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے بھائی ندیم نے اپنے والد کو قتل کر دیا ہے، جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل وقار احمد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاخصوصی ٹیم نے ملوث ملزم ندیم ولد معین سکنہ حاجی آباد چمکنی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلوں تنازعہ پر اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے گرفتار ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :