اے سی تحت بھائی کامختلف بازاروںکادورہ

ہفتہ 8 اگست 2020 22:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی نے اے سی یو ٹی اشتیاق احمد اور فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ شیرگڑھ اور جلالہ کے مختلف بازاروںکادورہ کیا۔دورے کے موقع پرانہوں نے چینی اور گھی کے ہول سیل ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی اور پرائس انسپکشن کی۔ہول سیل ڈیلرز کے سٹاک رجسٹر، سیل رجسٹر اور پرائسز چیک کئے گئے اورقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیلرز کو واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی۔مزید برآں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شجر کاری مہم کا آج باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اگر مفت اور صاف اکسیجن لینی ہے تو زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں۔عوام الناس کو سمجھنا ہوگا کہ مستقبل میں اگر درخت نہ ہوئے تو اس سے زیادہ آلودگی,بارشوں کی کمی اور بہت سے مسائل کا سامنا کرنا ہوگا۔اس لیے ہر شخص کو چاہئے کہ سال میں ایک پودا ضرور لگائے۔علاوہ ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی شیرگڑھ کا بھی دورہ کیا اور انسپکشن کے دوران زمینداروں کے زیادہ تر مسائل موقع پر حل کئے ۔

متعلقہ عنوان :