وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے مافیا کے اربوں روپے ڈوب گئے

ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے لیے عمران خان خوش قسمتی نہیں بدقسمتی بن کر آئے ہیں: سینئر صحافی عمران ریاض

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 9 اگست 2020 17:02

وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے مافیا کے اربوں روپے ڈوب گئے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09اگست2020ء) : وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے مافیا کے اربوں روپے ڈوب گئے، سینئر صحافی عمران ریاض نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے لیے عمران خان خوش قسمتی نہیں بدقسمتی بن کر آئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے مافیا کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں پاکستان میں جو غربت کی لکیر سے نیچے اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کھاتے پیتے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کو بھی لمبی گالیاں دیتے ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان کو گالیاں صرف اس لئے دیتے ہیں کیوں کہ انہیں ناجائز طریقوں سے پاکستان میں پیسہ کمانے کی عادت پڑی ہوئی ہے اور انہی لوگوں کے لئے وزیراعظم عمران خان خوش قسمتی نہیں بدقسمتی بن کر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت بہت خوشی ہوئی جب ایک ایسا آدمی لوٹا گیا جو ہماری بربادی کا باعث بن رہا تھا، پچھلے کچھ دنوں میں بہت سے ایسے لوگ برباد ہوئے ہیں جو ہماری بربادی کا باعث بن رہے تھے، مثال کے طور پر این 95 ماسک جو بہت ہی اچھا ماسک بتایا جاتا ہے، پاکستان میں منافع خوروں کی جانب سے اچانک کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا اور منافع کمانے کے لئے اسی ماسک کو بلیک میں بیچا جانے لگا، آتا کہ اس کی قیمت دو ہزار روپے تک بھی پہنچ چکی تھی، لیکن اب یہی ماسک مارکیٹ 150 روپے میں دستیاب ہے۔

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسیز بڑھنے پر منافع خور مافیا کی جانب سے ہینڈ سینیٹائزر ایسے بیچا گیا جیسے ایک ایک بوند بیچی جا رہی ہو، منافع خور مافیا نے منافع کمانے کے لئے بڑے پیمانے پر ہینڈ سینیٹائزر ذخیرہ کر لیا، اسے اب خریدنے کے لئے کوئی خریدار ہی موجود نہیں ہے، جس سے منافع خور مافیا کو اس وقت شدید نقصان کا سامنا ہے، جو کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔

اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریض کی جان بچانے کے لیے استعمال ہونے والا انجکشن بھی منافع خور مافیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر اسٹور کر لیا گیا، منافع خور مافیا کی جانب سے چند ہزار روپے میں بکنے والا انجکشن لاکھوں روپے میں بیچا گیا، لوگوں کی جانیں مجھ سے صرف وہی ادویات مارکیٹ سے غائب اور ذخیرہ اندوز کی گئیں جو کرونا وائرس کے مریض استعمال کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس خبر سے بڑا خوش ہوں کہ عالمی اداروں کے اندازوں کے برعکس پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ رک گیا، جس کے ساتھ ہی وہ ناجائز منافع کمانے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے، کیوں کہ لاکھوں کی قیمت میں فروخت ہونے والی ادویات اب حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے چند ضروری اقدامات کی بدولت مارکیٹ میں کم ریٹ پر دستیاب ہے، مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی جہاں غریب لوگوں کے لئے خوشخبری ہے وہی منافع خوروں کے لیے موت ہے۔