عوام شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کو کامیاب بنائیں:ڈاکٹر شاہد صد یق

پیر 10 اگست 2020 14:07

عوام شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کو کامیاب بنائیں:ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عوام شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کو کامیاب بنائیں، ایک ہی روز میں ہزاروں کی تعداد میں ملک میں درخت لگا کر ٹا ئیگر فور س نے نیا ریکار ڈ قا ئم کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان نئی نسل کو کر پشن سے پاک خو شحال اور سر سبز پاکستان دینے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عوام اپنے لئے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے پودے لگائیں،ہم نے پاکستان کو صرف کرپشن سے ہی نہیں بلکہ آلودگی سے بھی بچانا ہے۔ امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بھی کلین گرین پاکستان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی۔ ہمیں ایک فرد ایک پودا کی سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ عالمی برادری نے بھی اعتراف کیاہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ایشیا میں پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بہترین اقدامات اٹھارہا ہے اور بہت جلد پاکستان ایک سرسبز وشاداب ملک ہوگا۔