اوپن یونیورسٹی کے 650 ڈیلی ویجز ملازمین کے ساتھ ساتھ 50سے زائد کنٹریکٹ ایمپلائز کو بھی نوکری سے فارغ

بدھ 12 اگست 2020 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نی650 ڈیلی ویجز ملازمین کے ساتھ ساتھ 10سی12سال کام کرنے والے 50سے زائد کنٹریکٹ ایمپلائز کو بھی نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر اے آئی او یو نی701 ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے پر سراپا احتجاج ہیں،گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ اور وفاقی وزیر تعلیم وتربیت سے مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ وہ دور دراز علاقوں سے آئے ہیں اوریونیورسٹی میں ملازمت اختیار کرلی لیکن انتظامیہ نے مستقل ہونے کی بجائے ان سے روزی روٹی چھین لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ان کو انکا حق واپس نہیں دیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔مظاہرین نے بتایا کہ ڈیلی ویجز ملازمین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں7سی22سال تک مسلسل کام کرتے آرہے ہیں لیکن ان کو کام سے روک کر فارغ کرنا ظلم ہے۔دوسری جانب کنٹریکٹ ملازمین کو بھی ڈیلی ویجز ملازمین کے پہلے دن احتجاج کے بعد فارغ کیا گیا جن کی ملازمت کو10سی12سال ہوگئے ہیں۔