قطرمیں دنیا کے سب سے بڑے سولر پلانٹ کی تعمیر کے لیے جاپان 330 ملین ڈالر فراہم کرے گا

جمعرات 13 اگست 2020 17:53

قطرمیں دنیا کے سب سے بڑے سولر پلانٹ کی تعمیر کے لیے جاپان 330 ملین ڈالر ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) قطر میں دنیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی کے پلانٹ کی تعمیر کے لیے جاپان 330 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملکی مالیاتی ادارہ ’’ جاپان بینک فار انٹرنیشنل کوآپریشن ‘‘( جے بی آئی سی ) اور مژہو بینک خلیجی ملک قطر کے علاقے الخرساء میں 800 میگاواٹ کے دنیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی کے پلا ٹ کی تعمیر کے لیے 330 ملین ڈالر (33 کروڑ ڈالر) قرض فراہم کریں گے۔جے بی آئی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سولر پلانٹ کی تعمیر کے لیے فراہم کیا جانے والا قرضہ قطر کے ساتھ مستقبل میں روابط میں اضافے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :