ٴافسران محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کو قائم رکھیں ،ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار
جمعرات 13 اگست 2020 23:41
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالہ یار کے کانفرنس ہال میں عشرہ محرام الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار رخسار احمد کھاوڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار عبدالحفیظ لغاری،ڈی ایس آر پاکستان رینجرز ممتاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو ٹنڈوالہیار عمیرجروار،ڈی ایس پی سٹی ٹنڈوالہ یار سید عرفان علی شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار سید امداد علی شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیار تینوں تعلقوں ٹنڈوالہ یار، چمبڑ اور جھنڈومری کے اسسٹنٹ کمشنر،محکمہ صحت، حیسکو، بلدیات و متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران کے علاوہ تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائ اکرام نے شرکت کی۔ رشید احمد زرداری نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے دوران ڈ اکٹر ز، ایمبولینس او ر ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے حیسکوٹنڈوالہ یار کے افسران کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران رات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول ترتیب دیا جائے۔ اجلاس میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار رخسار احمد کھاوڑ نے بتایا کہ عشرہ محرام الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیاگیاہے۔ اس ضمن میں جلسے وجلوسوں میں پولیس کے جوان تعینات کئے جائینگے۔ انہوں نے علماء اکرام سے اپیل کی کہ اس عشرہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے دے گئے اوقات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور انہوں نے ضلع کی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس عشرہ محرم الحرام میں کروناوائرس کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایس اوپیز پر عمل کرنے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں۔ اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سید امداد علی شاہ رضوی نے بتایا کہ ماتمی جلسے اور جلوسوں کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے مؤثر ترین اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر تمام علمااکرام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یامزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.