پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی شیڈول کا اعلان

جمعرات 13 اگست 2020 23:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی پارٹ IIسالانہ 2020، بی کام /ایسو سی ایٹ ڈگری آف کامرس پارٹ IIسالانہ 2020، ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ ون، ٹو، تھری اور فورسالانہ 2020ء ، ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ون، ٹو اور تھری سالانہ 2020ء ، بی ایف اے پارٹ ون،ٹو، تھری اور فورسپلیمنٹری 2019ء اور سالانہ 2020ء (حمزہ فاؤنڈیشن) اور بی بی اے (آنرز) فرسٹ سمسٹر 2020ء کے امتحانات 17ستمبر 2020ء سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات روایتی طریقہ کار اورحکومت کی جانب سے کوڈ - 19کے حوالے سے جاری سخت حفاظتی ضوابط کے تحت لئے جائیں گے۔