وزیر اعلی پنجاب سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ، سعودی سفیر نے یوم آزادی کی مبارکباد

وزیر اعلی عثمان بزدار کا سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار لله*سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مشکل کی ہر گھڑ ی میں بھر پور ساتھ دیا ہی:عثمان بزدار ہم پری کورونا پوزیشن پر آچکے ہیں، راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ گیم چینجر ہے، نیا لاہور بسانے جانے رہے ہیں : سعودی عرب کے سرمایہ کار میگا پراجیکٹ میںسرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، حکومت ہر ممکن سہولتیں دے گی :سعودی عرب اور پاکستان کے عوام مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،دونوں ملکوںنے بھائیوں کی طرح ساتھ نبھایا ہے :سعودی سفیر

جمعہ 14 اگست 2020 20:27

وزیر اعلی  پنجاب سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے جمعہ کو وزیر اعلی آفس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی (Mr. Nawaf Bin Saeed Ahmed Al-Malkiy) نے ملاقات کی- سعودی عرب کے سفیر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا-ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں-دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہی- سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ ،برادرانہ ،مذہبی اورتاریخی تعلقات ہیں-انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہی-سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہی-سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑ ی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہی-پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہی-انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومت کی دن رات محنت سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج ہم پری کورونا پوزیشن پر آچکے ہیں - وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے سب سے بڑے منصوبے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے -یہ منصوبہ گیم چینجر ہی-لاہور کے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے نیا لاہور بسانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے - ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کی محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہوں گے۔

سعودی عرب کے سرمایہ کار اس میگا پراجیکٹ میں بھرپور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں - حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ بہت جلد بہاولپور میں سپیشل اکنامک زون پر کام شروع کیا جائے گا-سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی -موجودہ حکومت نے کاروبار میں بے پناہ آسانیاں پیدا کی ہیں ۔

ہماری بزنس فرینڈ پالیسیوں سے معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے -سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ون ونڈ آپریشن کے تحت سہولتیں دیں گی-سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکینے پنجاب میں سماجی شعبوں کی بہتری اور عوام کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا- انہوںنے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں-سعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے اور میں آج پاکستان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کر تاہوں