مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے مقدمہ میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور
ہفتہ 15 اگست 2020 12:57
(جاری ہے)
ملزمان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیراعلی پنجاب بھی معاملے کی تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں جبکہ ملزم بلال سعید سوشل میڈیا پر وزیر خان مسجد کے معاملے پر غیر مشروط معافی بھی مانگ چکے ہیں، ملزمان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ 17 دن کی تاخیر سے درج کیا گیا اور تمام الزامات بے بنیا ہیں، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئی25 اگست کو تھانہ اکبری گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر، گلوکار بلال سعید کے خلاف دو روز قبل پولیس نے مقامی وکیل فرحت منظور چانڈیو کی طرف سے درخواست اور عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس تھانہ اور عدالت میں دائر درخواست میں درخواستگزار سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ اندرون شہر لاہور کی تاریخی حیثیت کی حامل مسجد وزیر خان میں بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کی گئی، جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ مسجد کی توہین اور مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئی ہیں، مسجد کے اندر ڈانس اور گانا عکسبند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.