اہلسنّت والجماعت کے تحت عشرہ فاروقؓ وحسینؓعقیدت واحترام سے منایاجائیگا،علامہ اورنگزیب فاروقی

یکم محرم کوعام تعطیل کااعلان کیا، یوم فاروق اعظمؓسرکاری سطح پرمنایاجائے،علامہ رب نوازحنفی ،علامہ تاج محمد حنفی

منگل 18 اگست 2020 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2020ء) اہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام محرالحرام شروع ہوتے ہی ہرسال کی طرح امسال بھی عشرہ فاروقؓوحسینؓنہایت عقیدت واحترام سے منایاجائیگا،یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ دوم سسررسولؐامیرالمومنین سیدناعمرفاروق اعظمؓکے موقع پرسالہائے گزشتہ کی طرح ملک بھرمیں شہر قائد میں بھی کو لسبیلہ تاریگل چوک عظیم الشان مدح صحابہؓ جلوس نکالاجائے گا اورسیمینارز،تقاریب ومذاکرے منعقدکیے جائینگے،ان خیالات کا اظہارمرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن صدر علامہ رب نوازحنفی ،علامہ تاج محمدحنفی ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ اکثریتی اہلسنّت آبادی والے ملک میںصحابہ کرامؓکی مدح سرائی سے ہمیںدنیاکی کوئی طاقت نہیںروک سکتی،سیدناعمرفاروق اعظم ؓکے امت مسلمہ پرعظیم احسانات ہیں،آپ ؓرسول اللہؐکے دنیاسے پردہ فرماجانے کے بعدخلیفہ بلافصل سیدناصدیق اکبرؓکے بعدامت مسلمہ کے دوسرے خلیفہ راشداورامیرالمومنین تھے،آپؓ کویہ خوبی اورانفرادیت بھی حاصل ہے کہ جہاںایک طرف آپؓسسررسولؐتھے وہیںخلیفہ چہارم سیدناعلی المرتضیٰؓکے دامادہونے کاشرف بھی آپ حاصل تھاجسے دنیاکی کوئی طاقت تاقیامت چھین نہیںسکتی،اہلسنّت صحابہ کرام ؓمیںکسی بھی قسم کی تفریق کے قائل نہیںاسی لیے ہرسال محرم الحرام شروع ہوتے ہی عشرہ عمرفاروقؓوحسینؓکااہتمام کیاجاتاہے جس کے تحت ملک بھرمیںسیدناعمرفاروقؓاورسیدناحسین ابن علیؓکی یادمیںمدح صحابہؓجلوس نکالے جاتے اوران کی دین اسلام کیلئے خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے اوران کے عظیم کارناموںکوبیان کرنے کیلئے سیمینارز،تقاریب،مذاکرے،معلوماتی پروگرامات اورکوئزمقابلوںکاانعقادکیاجاتاہے تاکہ امت مسلمہ خصوصانوجوان نسل کوان صحابہ کرامؓکے اصل کارناموںاوردین اسلام کیلئے ان کی خدمات جلیلیہ سے روشناس کرایاجاسکے،اہلسنّت والجماعت کاگزشتہ35سال سے حکومت سے یہی مطالبہ رہاکہ جہاںنواوردس محرم کونواسہ رسولؐکی شہادت کی یادمیںعام تعطیل کرکے ان ایام کوسرکاری سطح پرمنایاجاتاہے، اسی طرح نوسہ رسولؐ کے بڑوںاوراستادوں(خلیفہ بلافصل سیدناابوبکرصدیقؓ،خلیفہ دوم سیدناعمرفاروق اعظمؓ،خلیفہ سوم سیدناعثمان ذی النورینؓ،خلیفہ چہارم سیدناعلی المرتضیٰ)کے ایام پربھی عام تعطیل کرکے انہیںبھی سرکاری سطح پرمنایاجائے،جب تک اہلسنّت کے مطالبات تسلیم نہیںکیے جاتے خلفائے راشدینؓکے ایام پرمدح صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالے جاتے رہیںگے۔