سوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

بدھ 19 اگست 2020 12:37

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2020ء) متحدہ عرب امارات کے بعد سوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان سوڈانی وزارت خارجہ نے بتایاکہ معاہدہ رواں برس یا اگلے برس کے اوائل تک ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان حیدر بداوی الصادق کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے کے خواہشمند ہیں، تعلقات سوڈان کے مفاد میں قائم کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان رابطے سے انکار نہیں ہے، عداوت جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں، معاہدے سے اسرائیل اور سوڈان دونوں مستفید ہوں گے۔