سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو مرکزی جامعہ نور مسجد خانیوال روڈ کبیر والا میں کھلی کچہری لگائیں گے

بدھ 19 اگست 2020 16:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکوآپریشن سرکل خانیوال ظفر علی عباسی مرکزی جامعہ نور مسجد خانیوال روڈ کبیر والا میں 22اگست بروز ہفتہ دن دس بجے سے دوپہر 12 بجے تک صارفین کی شکا یا ت کے فوری ازالے کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے۔ کھلی کچہری میں وہ صارفین کی شکایا ت سن کر ان کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں ایکسین کبیر والا نصراللہ خان ناصر ، ڈی سی ایم ارشاد حسین سیال ، ایس ڈی کبیروالا راؤراشد سرور، ایس ڈی او مخدوم پور گوہر ارسلان،ایس ڈی او سردار پور عمران خان، ایس ڈی او سرائے سدھو مبشر جمیل سلیمی، ریونیوآفیسر میپکو کبیر والا محمد یعقوب اور لائن سٹاف موجود ہوگا۔ صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنی درخواست / شکا یت پر اپنا موبائل نمبر ، موجودہ بجلی کا بل یا اسکی کا پی اور شنا ختی کارڈ کا نمبر تحریرکرکے لائیں اورکھلی کچہری میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہن کر تشریف لائیں۔