امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

جمعرات 20 اگست 2020 13:10

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کی نئی لہر آنے خدشات کے پیش نظر پیداواری اور امریکی تیل کی طلب میں کمی آنا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 7سینٹ (0.2فیصد)کمی کے ساتھ 42.82 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی سپلائی کے سودے 13 سینٹ کمی کے ساتھ 45.33 ڈالر فی بیرل طے پائے۔