پانی زیادہ پینے سے کورونا کے اثرات سے بچا جاسکتا ہے، ڈاکٹرغزالہ مشتاق

جمعرات 20 اگست 2020 15:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) معروف طبی معالج ڈاکٹر غزالہ مشتاق نے کہا ہے کہ پانی ہمارے جسم کے ہرحصے، خلیے کی نشوونما اوربڑھوتری کیلئے بے حد ضروری ہے ۔ آج کل کورونا جیسا مہلک وائرس چل رہا ہے اور اس میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن ایک عام علامت ہے جس سے خود کوبچانے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا میں پھیپھڑے اور نظام تنفس بری طرح متاثر ہوتا ہے اوراس حالت میں اگرپانی کی کمی جس میں ہوجائے تو جان بچانے کی امیدیں کم رہتی ہیں کیونکہ ایک طرف سانس بندہورہا ہوتا ہے اور دوسری طرف پانی کی کمی کی وجہ سے خون کی تشکیل نہ ہونے کے ساتھ ساتھ جسم سے زہرآلودمواد کا اخراج نہ ہونا بڑی پیچیدگیاں پیدا کردیتا ہے کیونکہ وبا کے جراثیم جسم میںپھیلتے ہیں اور اگر پانی جسم میں کم ہوجائے تو یہ جراثیم تیزی سے ہمیں متاثر کرتے ہیں لیکن اگر پانی کو مکمل مقدار میں استعمال کیا جائے تو ہمیں کورونا کے اثرات سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

دن میں آٹھ گلاس سادہ پانی کے ضرور پینے چاہیئں۔ لیموں کے پانی کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ پھلوں کے تازہ مشروب کااستعمال کریں۔ تربوز ، کھیرے اور ککڑی کھانے سے بھی پانی کی کمی کودور کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :