صوابی،زیادہ ریٹ وصول کرنے پر ہوٹل کو چالان کر دیا گیا

جمعہ 21 اگست 2020 15:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی عظمیٰ مکرم نے سوشل ایکٹیویسٹ نقاش خان کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے صوابی کے مشہور ثمر گل ہوٹل کو چالان کر دیا اور خبردار کیا کہ آئندہ زیادہ ریٹ وصول کرنے پر ہوٹل کو سیل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ بروقت کمپلینٹ کیا جائے،عوام کی صحت اور دیگر مشکلات پر ایکشن لینا ہماری ڈیوٹی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صوابی کے اقدام سے صوابی کے عوام نے اسے سراہا اور انکی اس بروقت کارروائی پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :