قصور،ریلوے لائن عبور کرتے ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

جمعہ 21 اگست 2020 16:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) ہنجروال چھانگامانگا کے قریب کراچی ایکسپریس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 55سالہ نامعلوم شخص ہنجروال کے قریب ریلوے لائن عبور کررہاتھاکہ کراچی ایکسپریس جو لاہور جارہی تھی کی زد میں آکر کچلے جانے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کرلی۔