صوابی،تمباکو فصل سے متعلقہ تمام مسائل کے حل کیلئے جامع تجاویز اور سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے تمباکو کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

اتوار 23 اگست 2020 20:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2020ء) تمباکو فصل سے متعلقہ تمام مسائل کے حل کے لئے جامع تجاویز اور سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے صوابی میں ایک عظیم الشان تمباکو کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس فیصلے کا اعلان صوبائی چیر مین ٹوبیکو گرورز ایسو سی ایشن لیاقت یوسفزئی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ تمباکو کانفرنس صوابی میں تمباکو فصل سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جائے گی کہ وہ اپنے اپنے مسائل پر جامع سفارشات تیار کر کے کانفرنس میں پیش کریں۔

تمباکو کانفرنس صوابی میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، مرکزی وزیر زراعت فخر امام، صوبائی حکومت اور تمباکو پیداوار کے علاقوں کے عوامی نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے لئے آرگنائزر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس میں میدانی علاقو ں صوابی، مردان، چارسدہ ، نوشہرہ ، بونیر اور مانسہرہ کے کاشتکار نمائندے ، ڈیلرز نمائندے ، مقامی صنعت کار وں ، مزدوروں ، ایکسپورٹرز ، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور تمباکو سے وابستہ دیگر لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

صوبائی چیر مین لیاقت یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت تمباکو سیکٹر بڑے بڑے مسائل سے دوچار ہے جس کی وجہ سے تمباکو صنعت اور کاشتکاروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور تمام فائدہ تمباکو مافیا اُٹھا رہی ہے اور کاشتکاروں کا استحصال بدستور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :