گوجر خان‘ایک ماہ سے پراسرار طور پر غائب ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

حمزہ علی کی لاش او جی ڈی سی ایل کیمپ مسہ کسوال کے سامنے جنگل سے برآمد نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں گڑھ کھود کر دبا دی گئی تھی

جمعرات 27 اگست 2020 12:24

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) ایک ماہ قبل پراسرار طور پر غائب ہونے والے مندرہ کے علاقہ چہاری دولال کے رہائشی نوجوان حمزہ علی کی لاش او جی ڈی سی ایل کیمپ مسہ کسوال کے سامنے جنگل سے برآمد نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں گڑھ کھود کر دبا دی گئی تھی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ مندرہ کے ایس ایچ او اور ریسکیو 1122 کا عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کے ٹکڑوں کو گڑھے سے نکال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کر دیا ،تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل تھانہ مندرہ کے علاقہ چہاری دولال کے رہائشی زوالفقارعلی نے تھانہ مندرہ میں درخواست دی جس میں انہوں نے کہا کہ انکے پانچ بیٹے ہیں ان میں سے ایک بیٹا حمزہ ان کے ساتھ زمینداری کرتا ہے جو 28.7.

(جاری ہے)

2020 کو اپنیایک دوست گلتاسب ولد صفدر سکنہ چہاری دولال سے اس کا موٹرسائیکل لیکرگوجر خان گیا جو شام تک واپس گھر نہیں ایا جس موٹرسائیکل پر وہ گیا تھ وہ موٹرسائیکل جی ٹی روڈ تاج ہوٹل کے پاس اگے روز 29.7.2020 کو ملا اور حمزہ علی کے زیر استعمال جو موبائل نمبر تھے وہ بھی بند جارہے تھے ان نمبرز میں سیایک نمبر ان ہوا تھا جس کی لوکیشن بڑکی ا رہی تھی لہذا شک ہے کہ حمزہ علی کوکسی نے اغواء کیا گیا ہے جس پر قانونی کاروائی کی جائے پولیس تھانہ مندرہ نے زوالفقارعلی کی درخواست پر پرچہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی لیکن تین ہفتے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود حمزہ کاکوئی سوراخ نہیں ملا جس پر حمزہ کیوالدین اور دیگر عزیز رشتہداروں اوراہل علاقہ نے شدید احتجاج کی دھمکی بھی دی تھی ادھر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پولیس تھانہ مندرہ نے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اوراس کی نشاندہی پر اغواء کے بعد قتل ہونے والے حمزہ کی نعش کو مسہ کسوال کے قریب جنگل سے نکالاگیا