ایسی پرائیوٹ گاڑیاں جو پولیس لائٹ استعمال کرتی ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے‘ڈی ایس پی موٹروے پولیس

جمعرات 27 اگست 2020 14:33

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) ایسی پرائیوٹ گاڑیاں جو پولیس لائٹ استعمال کرتی ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔ ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز حضرات کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ لائٹیں بھی اتروائی جا رہی ہیں اور گاڑیوں کو بند بھی کیا جا رہا ہے ڈی ایس پی موٹر وے پولیس میڈی سائرہ طارق کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 14 رینالہ خورد ڈی ایس پی میڈیم سائرہ طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی محمد کاشف کی ہدایت پر ایسی پرائیوٹ گاڑیاں جو پولیس لائٹ استعمال کرتی ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز حضرات کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ لائٹیں بھی اتروائی جا رہی ہیں اور گاڑیوں کو بند بھی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایڈمن آفیسرمحمد عظیم صاحب، آپریشنل آفیسر محمد توقیر صاحب اور پٹرولنگ افسران انتہائی محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں تاکہ افسران بالا کے حکام کی صحیح معنوں میں تعمیل ہو سکے۔اس کے ساتھ ساتھ شہریوں سے بھی موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ بھی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ قانون کی عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :