دوروزقبل قصور سے مبینہ اغواء ہونیوالی2 لڑکیاںبازیاب، اغواء کار کوگرفتار

جمعرات 27 اگست 2020 15:12

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) پولیس تھانہ بی ڈویژن قصورنے دوروزقبل قصور سے اغواء ہونیوالی2 لڑکیوں کو بازیاب کروالیااور اغواء کار کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور افتخار جوئیہ نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ 13سالہ حنااظہر اور اس کی 8سالہ کزن فلک انصردوروزقبل تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ ریلوے پھاٹک قصورکے قریب سے اغواء ہوگئی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایک مغویہ کے والدمحمد اظہرکی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیاجس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے ملزم اشفاق کوگرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پرجنرل ہسپتال لاہورکے نزدیک سے گزشتہ رات دونوں مغویہ لڑکیوں حناء اظہراور فلک انصرکو برآمدکرلیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم اشفاق مغویہ کے والدمحمد اظہرکاہمسایہ تھاجوکہ اپنی بیوی کیساتھ کرایہ کے مکان میں رہتاتھاجوبچیوں کو ورغلاپھسلاکر اپنے ساتھ لے گیا۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔