
پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی کرکٹ ٹیم کا مشکور
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مشکل اور غیرمعمولی حالات میں انگلینڈ کا دورہ مکمل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے 44 رکنی اسکواڈ کا شکریہ ادا کیا ہے
بدھ 2 ستمبر 2020 16:33

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ وہ ان مشکل ترین اور غیرمعمولی حالات میں کرکٹ کی بحالی کی غرض سے بہادری، قربانی اور عزم کا مظاہرہ کرنے والے ہر کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پی سی بی بلکہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ برادری اورشائقین اس عمل کو سراہنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعریف کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ مشکل وقت میں اپنے پیاروں اور قریبی افراد کیساتھ وقت گزارنا انسانی جبلت ہے مگران کھلاڑیوں نے ملک اور کھیل کے وسیع تر مفاد کی خاطر اس دورے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا۔
وسیم خان نے کہا کہ کوویڈ19 کی وباء کے پھیلاؤ کے سبب دستبرداری کی آپشن کے باوجود ان کھلاڑیوں کی جانب سے اڑھائی ماہ کے لیے شیڈول اس ٹور کے لیے آمادگی ظاہر کرنے پر وہ بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے پر ہمارے کھلاڑیوں نے نہ صرف مسابقتی کرکٹ کھیلی بلکہ بھرپور مقابلہ کیا جس سے پاکستان، کرکٹ اور پی سی بی کی ساکھ میں اضافہ ہوا، اگرچہ تاریخ اس دورے کو کئی مواقع گنوانے سے یاد رکھے گی مگر یہاں یہ بھی یاد رکھا جائے گا کہ ان شاندار کرکٹرز نے اس دورے کے لیے کرکٹ اور قومی مفاد کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ان جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل محفوظ اور روشن ہے۔
وسیم خان نے کہا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی آج بخیر وعافیت وطن واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر ٹیم کی شاندار میزبانی کرنے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے، ان کا بھرپور خیال رکھا گیا اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کی گئی۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ اب ہم آئندہ چند ماہ ای سی بی کے ساتھ مل کر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 2022 میں دورہ پاکستان پر کام کرنے کے منتظر ہوں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 جولائی سے 2 اگست تک سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے انعقاد کا اعلان
-
بھارتی کرکٹ بورڈ کا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلی
-
شاداب خان کے دائیں کندھے کا آپریشن ہو گیا
-
محسن نقوی کی نیپال انڈر 16 ٹیم کو فائنل میں کامیابی پر مبارکباد
-
جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
-
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
-
پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
-
پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے
-
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
-
فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے عجیب و غریب وجہ کے باعث کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.