بھمبر جاتلا ںروڈ کی مین پلی بند ہونے سے شدید نقصانات، شہریوں کا نوٹس کا مطالبہ

جمعرات 3 ستمبر 2020 15:21

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) بھمبر جاتلا ںروڈ کی مین پلی بند ہونے کے باعث تقریبا ایک کلو میٹر کا پانی گڑھا رحمن کی چڑھائی سڑک کے آنے کے باعث گھروں اور دکانوں کا شدید نقصان ہو رہا ہے گزشتہ ہفتہ محکمہ شاہرات اور انتظامیہ کے نوٹس میں ہونے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی چیف سیکرٹری اور چیئرمین احتساب بیورو از خود نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار چوہدری محمد عارف آف تہال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ، گھروں اور دکانات کو نقصان پہنچ رہا ہے اگر سڑک کی بند پلی کی کھودائی کرکے کھول دیا جائے تو اہلیان علاقہ نقصان سے بچ سکتا ہے لیکن جسکی لاٹھی اسکی بھینس کا نظام قائم ہوچکا ہے انہوں نے وزیراعظم ، وزیر شاہرات ، چیف سیکرٹری ، چیئر مین احتساب بیورو ، چیف انجنیئر شاہرات میرپور دڈویثرن ، ڈپٹی کمشنر ، ایکسین شاہرات بھمبر، ایس ڈی او شاہرات بھمبر اور اسسٹنٹ کمشنر بھمبر سے مین سڑک کی بند پلی کو کھولنے کے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :