مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ15ہزار300روپے ہوگئی

جمعرات 3 ستمبر 2020 20:05

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کے اضافے سے ایک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2020ء) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ15ہزار300روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں26ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1933ڈالر کی سطح پرآگئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کے اضافے سے بڑھ کر 1لاکھ 15ہزار300روپے ور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سی98851روپے روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سی1380روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :