بٹگرام میں اگست کے دوران نقب زنی، ڈکیتی اور چوری میں ملوث 9 ملزمان گرفتار
جمعرات 3 ستمبر 2020 22:00
(جاری ہے)
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ماہ اگست کے دوران بٹگرام پولیس نے 14 پستول 6 بندوقیں، 9 رائفلیں، ایک کلاشنکوف اور 479 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 29 مقدمات درج کئے گئے۔
منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بٹگرام پولیس نے مجموعی طور پر 3 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کئے گئے۔ ضلع میں امن وامان کے قیام کیلئے بٹگرام پولیس نے 296 افراد کے خلاف 109/54/151/107 اور 109/55 کے تحت کاrروائی انسدادی عمل میں لائی۔ حساس مقامات (ہوٹل، سکول، بس اڈہ) وغیرہ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر 12 سیکورٹی آرڈیننس کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے۔ لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر بٹگرام پولیس نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت چار مقدمات درج کئے۔ ماہ اگست میں ہوائی فائرنگ کرنے پر فائرنگ ایکٹ کے تحت 10 مقدمات درج کئے گئے، غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے پر بٹگرام پولیس نے ماہ اگست 2020ء کے دوران 279 پی پی سی کے تحت 14 مقدمات درج کئے گئے۔ ماہ اگست 2020ء کے دوران دفتر ڈی پی او بٹگرام میں کل 85 مرد و خواتین حضرات کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 35 درخواستوں کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا جبکہ 49 درخواستیں مختلف تھانوں میں زیر سماعت ہیں۔ پال آفس بٹگرام میں ماہ اگست 2020ء کے دوران 140 افراد کوکریکٹر سرٹیفیکٹس/سکیورٹی کلئیرنس ایشو کئے گئے اور 180 گمشدگی کی رپورٹس درج کرنے کے ساتھ ساتھ 10 نئے کرایہ داروں کی انٹری کی گئی اور 30 افراد کو لیگل ایڈوائز دی گئی۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ضلع بٹگرام ڈی پی او آفس میں قائم کردہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں کل 6 کمپلینٹس موصول ہوئیں جن میں سے تین کمپلینٹس کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا، 35 لوگوں نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کیا جبکہ 30 کو لائسنس ایشو کئے گئے ہیں، 120 سابق اور نئے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ عوام کو مہیا کئے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.