بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 4 ستمبر 2020 15:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے حلقہ انتخاب کے عوام اجتماعی مسائل انکی دہلز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں حلقہ انتخاب میں بلاتعصب رنگ و نسل زبان اور سیاست بالاتر ہوکر عوام کی ڈن رات خدمت کررہا ہوں۔

ان خیا لات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت پسماندہ علاقوںسمیت صوبائی درالحکومت کی خوبصورتی اور عوام کے اجتماعی مفادات کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہے بلوچستان کا کوئی شہر، قصبہ اور دیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو کرونا ، بارشوں ، سیلاب ، برفباری ، زلزلے ودیگر کئی چیلنجز کے بائوجود صوبائی حکومت کی بہترین حکمت عملی سے تمام چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان صوبائی وزراء کے ہمراہ خود ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں اور صوبائی حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے واضع موقف ہے کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کرپشن و کمیشن کی اجازت نہیں ہے نہ ہی ترقیاتی منصوبوں کی معیار پر کوئی سمجھوتہ کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں ترقیاتی منصوبے صرف فائلوں اور اخباری بیانات اور فوٹو سیشن تک محدود ہوتے تھے لیکن موجودہ دور حکومت میں تمام ترقیاتی منصوبے زمین پر نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی پر عوام نے اعتماد کرکے بھاری مینڈیٹ دیا ہے پارٹی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیگی۔