وزیراعظم کو کراچی نہ جانے کا مشورہ مل گیا

وزیراعظم کراچی جانے کی بجائے پہلے سندھ کو دئیے گئے اربوں روپے کے پیکج کا حساب لیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 5 ستمبر 2020 10:47

وزیراعظم کو کراچی نہ جانے کا مشورہ مل گیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر 2020ء) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کراچی نہیں جانا چاہئیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مارچ 2019ء میں 162 ارب مالیت کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا۔یہ 162 روپے کے فنڈ کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہر سال سندھ حکومت کو اربوں روپے ویسے ملتے ہیں اور اربوں روپے پیکج کی صورت میں دئیے جاتے ہیں۔

تجزیہ کار نے مزید کہا کہ یہ سارا پیسہ کھا گئے ہیں،وزیراعظم پہلے پچھلے پیکج کا حساب لیں اور پوچھیں کہ پچھلے سال جو پیسا دیا تھا ہو کہاں لگا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میڈیا پر لائیو جا کر پوچیں کہ کراچی،سکھر ، لاڑکانہ سمیت سندھ کو جو پیسہ دیا گیا تھا وہ کہاں لگا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کراچی نہیں جانا چاہئیے۔

عمران خان پہلے 162 ارب کے کراچی پیکج کا حساب لیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی،(آج) ہفتہ کو دن بارہ بجے کراچی پہنچیں گے،وقاقی وزراء این ڈی ایم اے حکام وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے،گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کوخوش آمدید کہیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزیراعلی سندھ اورگورنرسندھ سے الگ الگ ملاقات کرینگے، ٹرانسفارم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے گورنرسندھ وزیراعلی سندھ بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

ٹرانسفارم کمیٹی کے بعد وزیراعظم پریس کانفرنس میں کراچی سمیت سندھ بھرکے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کااعلان کریں گے،وزیراعظم ایم کیوایم اورجی ڈی اے وفد سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم وفدکی قیادت کنوینرڈکٹرخالد مقبول صدیقی جبکہ جی ڈی اے وفد صدرالدین شاہ کی سربراہی میں ملاقات کریگا۔وزیراعظم سے اراکین اسمبلی، تاجر برادری کے نمائندوں کی ملاقات ہوگی،وزیراعظم کراچی اسٹاک ایکسچینج کادورہ بھی کریں گے،اسٹاک ایکسچینج کے دورے میں وزیراعظم ایکسچینج کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیں گے،اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے بعد وزیراعظم اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔