لاہورچیمبر الیکشن 2020-21 پیاف فائونڈرز الائنس کے امیدواران کا اعلان کر دیا گیا

بزنس کمیونٹی کی مشکلات حل کرانے میں ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں اور آئیندہ بھی اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، میاں انجم نثار

ہفتہ 5 ستمبر 2020 18:27

لاہورچیمبر الیکشن 2020-21 پیاف فائونڈرز الائنس کے امیدواران کا اعلان ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) پیاف فائونڈر ز الائنس کی لاہور چیمبر الیکشن2020-21 کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب الائنس الیکشن آفس مین بلیوارڈ گلبرگ میں منعقد ہو ئی جس میںپیاف فائونڈرز الائنس کے تمام امیدواران کا متفقہ طور پراعلان کر دیا گیا ۔کارپوریٹ کلاس امیدواران میں،ندیم قریشی، میاں طارق مصباح، طاہر منظور چوہدری، مردان علی زیدی، عبد الودود علوی،ملک ریاض اقبال اورمبشر نصیربٹ جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں کاشف بشیر، ناصر حمید، مقبول صدیقی، سلیم اصغر بھٹی، شہزاد بٹ، نعیم حنیف، شاہد نذیر اور علی افضل شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں الائنس کے چیئرمین میاں محمد اشرف ۔ الائنس سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاںانجم نثار ،لاہور چیمبر کے صدرعرفان اقبال شیخ ر ،سنیئر نائب صدر علی حسام اصغر ، نائب صدر میاں زاہد جاوید ، سارک چیمبر کے صدر اور چیئرمین فائونڈرز گروپ افتخار علی ملک ،لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں مصباح الرحمن ،میاں شفقت علی ، محمد علی میاں ،شیخ محمد آصف ۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ ،میاں مظفر علی ۔سینیٹر ظفر اقبال چوہدری، طارق حمید ،ملک طاہر جاوید، اعجاز اے ممتاز،میاں ابو ذر شاد،عبد الباسط ۔ پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر، وائس چیئرمین، ناصر حمید خان ،جاوید اقبال صدیقی ، لاہورچیمبر کے ایگزیکٹو ممبران ، پاکستان ٹریڈرز الائنس۔ انجمن تاجران ۔ قومی تاجر اتحاد ۔ مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز ، مختلف انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کرکے الائنس امیدواروں کو اپنی حمایت کا عملی ثبوت فراہم کیا ۔

انہوں نے کہاکہ مشکل ترین کاروباری حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے الائنس نے موزوں کاروباری شخصیات کو الیکشن ٹکٹ دیئے ہیں انہوں نے کہاالائنس نے سال کے دوران کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کے ازالہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ الائنس کی قیادت تمام فورمز پر بزنس کمیونٹی کی مشکلات حل کرانے میں ہمیشہ سرگرم عمل رہتی ہے اور آئیندہ بھی اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔