
لاہور چیمبر الیکشن کیلئے عوامی تاجر اتحاد کے راشد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع
ٌعوامی تاجر اتحاد نے محمد اسلم قادری کو زونل کوآرڈینیٹر مقرر کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
ہفتہ 5 ستمبر 2020 23:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور بزنس مین فرنٹ کے رہنمائوں نے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔
چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحادکلین سویپ کرے گی۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد تاجروں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔دونوں تنظیموں کی قیادت اجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتی ہے ۔مسائل کے حل کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم خدمات پر لاہور بزنس مین فرنٹ کے رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد نے بزنس کمیونٹی میں سے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ اہل شخصیات کو امیدوار نامزد کیا ہے۔عوامی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر الطاف حسین رندھاوا نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں،ووٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے امیدواروں کو تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے ۔حکومتی اداروں،ایوان ہائے صنعت و تجارت کی نمائندگی کو موثر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔لاہور بزنس مین فرنٹ کی قیادت میں ہمیشہ تاجر برادری کی خدمت کی۔تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ وزارتوں اور سرکاری محکموں سے رابطے کئے گئے۔کامیاب ہو کر تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرینگے۔لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے امیدوار معاشی سرگرمیوں کے فروغ ،بزنس کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ،ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے بھرپور کوششیں اور سرکاری و نجی سیکٹر کے مابین پل کا کام کرینگے۔عوامی تاجر اتحاد نے محمد اسلم قادری کو زونل کوآرڈینیٹر مقرر کر کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہیمزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ
-
ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا
-
ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، جمعہ کوزبردست تیزی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ویتنام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سے ملاقات، تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 133 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.