پوسٹ بریگزٹ کا دورہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیداکرے گا ،ایف پی سی سی آئی

بر طا نیہ پاکستان کا ایک اہم تجا رتی شر اکت دار ہے جو پاکستان کی معا شی و اقتصادی تر قی میں اہم کردار ادا کرتاہے،شیخ محمد طارق

پیر 7 ستمبر 2020 20:46

پوسٹ بریگزٹ کا دورہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین سرمایہ کاری کے نئے ..
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) ایف پی سی سی آئی پاک بر طا نیہ بز نس کو نسل نے کہا کہPost BREXIT کا دور ہ پاکستان اور بر طا نیہ کے ما بین تجا رت اور سر مایہ کاری میں نئے مو اقع پیدا کرے گا جس سے دو طر فہ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھیںگے ۔ فیڈ ریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کی پاک - UK بز نس کو نسل کا دوسرا اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک شیخ محمد طا رق چیئر مین پاک یو کے بز نس کونسل ایف پی سی سی آئی کی زر براہی میں فیڈریشن ہا ئو س کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان ، UK پاکستا ن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے نائب صدر عامر خواجہ ، ڈائر یکٹر اور بز نس کو نسل کے ممبران نے شر کت کی ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کی پاک بر طا نیہ بز نس کو نسل کے چیئر مین شیخ محمد طا رق نے بر طا نیہ کے معا شی اعدادوشمار پر نظر دہرائی جو کہ کو رونا وائر س وبا ئی مر ض کی وجہ سے بر ی طر ح متا ثر ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ بر طا نیہ پاکستان کا ایک اہم تجا رتی شر اکت دار ہے جو کہ پاکستان کی معا شی و اقتصادی تر قی میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ قدرت نے پاکستان کو قدرتی ، معا شی اور انسانی وسا ئل سے نوازا ہے جس کو معا شی تر قی اور روزگار کے مواقع پیدا کر نے کے لیے استعمال کر نے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان اور بر طا نیہ کے درمیان تجا رت پاکستان کے لیے سو د مند ہے اس سے دو طر فہ تعلقا ت مزید بڑھیں گے ۔

انہو ں نے مزید کہاکہ مختلف سیکٹر ز سے کار وبا ری حضرات کو کا نفر نس میں مدعو کیا جا ئے گا تا کہ تجا رت کی رکا وٹو ں پر تبا دلہ خیال کیا جا سکے ۔ اجلاس میں شر کا ء کا خیر مقد م کر تے ہو ئے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے شیخ محمد طا رق کو مبا رکبا د دیتے ہو ئے دو نو ں ممالک کے ما بین دو طر فہ تجا رت کی اہمیت پر رعشنی ڈالی ، انہو ںنے کہاکہ پاکستان اور بر طا نیہ کے در میان تا ریخی تجا رتی تعلقا ت ہیں جسے سر مایہ کاری کے نئے شعبو ں کو استعمال کر کے دو نو ں ممالک کے ما بین تعلقا ت کو مزید مستحکم کر نے کی ضرورت ہے ۔

انہو ں نے یقین دلا یا کہ ایف پی سی سی آئی دو نو ں ممالک کے در میان دو طر فہ اقتصادی و تجا رتی تعلقا ت کو بڑھا نے اور رکا وٹو ں کوختم کرنے کے مکمل تعاون کر ے گا۔ انہو ں نے تجو یزدی کہ پاکستان کو بر طا نیہ کے ساتھ نئے تجا رتی معا ہدے کی ضرروت ہے جس سے GSP Plus کے برا بر تجا رت کو سہو لت ملنی چا ہیے اور بر طا نیہ کے ساتھ پاکستان کی تجا رت کو بڑھنا چا ہیے ۔

اجلاس کا اختتام چیئر مین کی جا نب سے پیش کی گئی تجو یز جیسا پاکستان کے تجا رتی وفد کی بر طا نیہ کے لیے تشکیل کی تجو یز کے ساتھ کیا گیا جس کی تمام ممبر ان اور ڈائر یکٹر ز نے متفقہ طور پر تا ئید کی ، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے بھی اس تجو یز کی تا ئید کرتے ہو ئے کہاکہ معیشت کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والے حقیقی اور متعلقہ تا جر وںکو وفد کا حصہ بننا چا ہیے ۔ مزید برآں انہو ں نے وفد کے دورہ بر طا نیہ سے قبلعملی اقدامات کی منا سب منصو بہ بند ی پر زور دیا ۔ شر کا ء نے دو نو ں ممالک کے ما بین مشتر کہ منصو بو ں میں سر مایہ کاری اور بر طانیہ کے ساتھ Post BREXITتجا رتی انتظاما ت کا بھی مشو رہ دیا ۔