تمباکو کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 137.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 9 ستمبر 2020 15:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2020ء) ملک سے تمباکو کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 137.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020ء میں تمباکو کی برآمدات سے ملک کو 2.171 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں تمباکو کی برآمدات سے 9 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں تمباکو کی برآمدات میں 151.87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی 2020ء میں 675 میٹرک ٹن تمباکو برآمد کیا گیا۔ گزشتہ سال جولائی میں 268 میٹرک ٹن تمباکو کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔