زیارت میں عالمی یوم خواندگی کے موقع پر سیمینار اور واک کا انعقاد،ماہرین تعلیم وشہریوں کی شرکت

بدھ 9 ستمبر 2020 22:55

،زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) زیارت میں عالمی یوم خواندگی کے موقع پر سیمینار اور واک کا انعقاد ماہرین تعلیم وشہریوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق عالمی یوم خواندگی 8ستمبر کے حوالے سے زیارت میں محکمہ سوشل ویلفیئر وغیر رسمی تعلیم زیارت کے زیر اہتمام سیمیناروواک کا انعقاد کیاگیا جس میں ماہرین تعلیم وشہریوں نے بھر پور شرکت کی شرکا سے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد عظیم، ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر عبدالظاہر اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی میں قوموں کی ترقی کا راز مضمر ہے شرح خواندگی میں اضافہ کئے بغیر قومی ترقی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا، کورونا وائرس کے بعد شرح خواندگی میں خطرناک حد تک کمی آئی ہے، دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو چکی ہیں، عالمی وبا کے بعدغیر رسمی تعلیم کی مزید زیادہ ضرورت ہوگی بلوچستان میں محکمہ ہذا کے زیر اہتمام شرح خواندگی کے اضافے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے معاشرے میں سدھار ہانے کیلئے تعلیم بالغان کو بھی عام کیا جائے سیمینار کے بعد شرکا نے زیارت بازار میں شعور ووآگاہی واک کیا گیا۔