عوام کو ارزاں نرخوں پر معیاری خوراک کی فراہمی او ردستیابی ریاست کا بنیادی فرض ہے :رائو راحت علی خان

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:54

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) محکمہ خوراک نے کوآرڈینیٹر خوراک مانیٹرنگ ضلع سرگودہاراؤ راحت علی خان کی سفارش پر موہنی روڈ پر واقع فلور ملز کے آٹا کا سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوادیا ۔کوآرڈینیٹر خوراک راؤ راحت علی خان کو متعدد عوامی شکایات موصول ہوئیں کہ مذکورہ فلور ملز کاآٹا انتہائی ناقص ہے جس پر انہوں نے فیکٹری ایریا اورگردونواح کی مختلف دکانوں پر خود جاکر آٹے کا معائنہ کیا او رمحکمہ خوراک کو سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کی سفار ش کی ۔

اس موقع پر صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی کوآرڈی نیٹر خوراک مانیٹرنگ راؤ راحت علی خان نے کہاکہ عوام کو ارزاں نرخوں پر معیاری خوراک کی فراہمی او ردستیابی ریاست کا بنیادی فرض ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ وزیر خوراک علیم خان نے صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی فراہمی ‘ کوالٹی اور مقر رکردہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کوارڈی نیٹر مقرر کردیئے ہیں جو صارفین سے حقائق معلوم کر کے براہ راست صوبائی حکومت کو بھجوائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی او ر عام مارکیٹوںمیں قیمتوں کے استحکام کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :