سرگودھا ریجن کے علاقہ میں 25 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 12:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ میں 25 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور ملزمان واردات کو چھپانے کے لئے نہر میں پھینک کر فرار ہو گے مقتول کی نعش نہر مہاجر برانچ سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بھچراں کیمیانوالی سے مظفرپورلنک روڈپرواقع نہرسے مظفرپور کی25 سالہ عبدالغفارکندی کی نعش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے ابتدائی معلومات کیمطابق عبدالعزیزکندی سکنہ مظفرپورکا25 سالہ بیٹا عبدا لغفار ایک روز قبل گھرسیغائب ہوا اور اگلے روز صبح سویرے اس کی نعش قریبی نہر مہاجر برانچ سیملی جس کے جسم پرفائرکینشانات ملے جن سے ملزمان کی قتل کی واردات اور نعش نہر میں پھینک کر چھپانے کی کوشیش کی گئی ہے تاہم پولیس شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :