ماحول میں آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، ڈی ایس پی ٹریفک

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:33

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ماحول میں آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرگاڑیوں کے دھواں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی کے لئے ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کے باہمی اشتراک سے واک کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈی ایس پی ٹریفک سرگودہا رینج کاشف محمود کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سجاد عباس نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیم کے ساتھ ملکر خوشاب روڈ پر واک کی ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کاشف محمود نے کہا کہ ہمیں اپنی گاڑیوں کی ضروری دیکھ بھال کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں انسانی زندگی کیلئے انتہائی مضر ہے جو پھیپھڑوں اوردیگر کئی سانس کی بیماریوں نیز کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس عوامی آگاہی مہم کے بعد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :